اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

کے الیکٹرک نے شہریوں پر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی ٗ بجلی کے نرخوں میں 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافےکا امکان

datetime 3  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کےـالیکٹرک کے صارفین کے لیے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 80 پیسے مہنگی اورنومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ 23 دسمبر کو کےـالیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے فیول

ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت بجلی کے نرخوں میں 5 روپے 50 پیسے اضافہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔کےـالیکٹرک نے جولائی سے ستمبر کے لیے 5 روپے 18 پیسے اور نومبر کے لیے 32 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے نیپرا نے کےـالیکٹرک کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گاـنیپرا نے کےـالیکٹرک کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی اور نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مجموعی طور پر بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی دو مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔کےـالیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اس مد بجلی کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔اسی طرح کےـالیکٹرک نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ب32 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ نومبر کی

ایڈجسٹمنٹ میں کراچی والوں کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔دوران سماعت کےـالیکٹرک حکام نے بتایا کہ وفاق سے بجلی کی خریداری کے حوالے سے تین معاہدوں پر کام شروع کیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی سے 2 ہزار 50 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ کرنے جارہے ہیں اور ٹیرف ڈیفرنشیئل سبسڈی کے حوالے سے مسودہ وزرات خزانہ کو

بھجوایا دیا گیا ہے۔ـ کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ کراچی کے عوام کی مشکلات آسانیوں میں بدل چکی ہیں، کےـالیکٹرک سال 24ـ2023 تک نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے 2 ہزار 50 میگا واٹ بجلی لینے کے قابل ہوجائے گی۔کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ نومبر میں فرنس آئل سے کم بجلی پیدا کی گئی،گیس پریشر کے معاملے پر سوئی سدرن سے بات چیت چل رہی ہے اور سوئی سدرن کا

کہنا ہے کہ سروس لیول کی بہتری کے پلان پر کام کررہے ہیں۔سماعت میں چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ماضی کو چھوڑ کر مستقبل کے لیے کوئی لائحہ عمل بنائیں۔نیپرا حکام نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 14کروڑ 46 لاکھ روپے کا اثر پڑاـکے الیکٹرک حکام نے کہاکہ گیس کی خرید وفروخت کا معاہدہ نہ ہونے سے صارف پر کوئی بوجھ نہیں پڑرہا جس پر وائس چیئرمین نیپرا نے

کہا کہ آپ نے عجیب بات کی ہے کہ معاہدہ نہ ہونے سے صارف پر بوجھ نہیں پڑرہاـانہوںنے کہاکہ اگست سے اب تک گیس پریشر میں کمی سے صارفین پر 3 ارب 25 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مارکیٹ کو اوپن کرنے جارہے ہیں،کاروباری طبقے کو کسی ایک بجلی کمپنی پر انحصار نہیں کرنا ہوگا، ملک میں بجلی کے شعبے میں ایک انقلاب لارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…