پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

عورت کی آنکھ میں موجود 12سینٹی میٹر لمبا کیڑا آپریشن کے بعد نکال لیا گیا

datetime 5  اگست‬‮  2015 |

دبئی ( ویب ڈیسک) عورت کی آنکھ سے انوکھی سرجری کے ذریعے 12سینٹی میٹر لمبا کیڑا نکال لیا گیا ، گلف نیوز میں جاری ہونے والی خبر کے مطابق 55سالہ بھارتی خاتون نے آنکھ میں شدید درد اور سوجن کے بعد ایسٹر ہسپتال میں تشخیصی ٹیسٹ کروائے ، امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر وکرم مہیندرا نے مرض کی تشخیص کے بعدبتایا کہ آنکھ میں سوجن کی وجہ دراصل ایک خاص قسم کے دھاگہ نما کیڑوں کے پیدا ہونے سے ہوئی ہے ، اس طرح کی بیماری آنکھ میں مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہوسکتی ہے، سرجیکل ٹیم نے ڈاکٹر مہیندرا کی سربراہی میں پیجیدہ آپریشن کے ذریعے دھاگہ نما کیڑا آنکھ سے نکال کر مریضہ کو طبعی سہولتیں دے دیں جس کے بعد وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوچکی ہیں ،ڈاکٹر ز کے مطابق مرض کی ابتدائی سطح پر تشخیض سے جلد صحت یابی ممکن ہوپائی ہے ، ونیتا ایم نامی بھارتی خاتون نے اتنی جلدی اس مرض سے چھٹکارا دلانے پر ڈاکٹر مہیندرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے میری زندگی دوبارہ نارمل ہوچکی ہے ، اب میں آسانی سے بغیر کسی تکلیف کے زندگی کے حسن کو دیکھ سکتی ہوں ۔ کامیاب آپریشن کرنے والی سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مہیندر ا کاکہنا ہے کہ ایسٹر ہسپتال ایک نیا ہسپتال ہے جس نے ابھی ابھی خدمات شروع کی ہیں ،اس طرح کا نایاب اور انوکھا طبعی کیس حل کرکے ہم نے اپنی مہارت اور تجربہ ثابت کردیا ہے اس طرح کی مثال مریضوں کیلئے حوصلہ مند ثابت ہوگی کہ وہ اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد نارمل محسوس نہ کریں تو ڈاکٹرز سے تشخیص کروا کر اپنا علاج کرواسکیں، اس طرح زندگیاں محفوظ بنائی جاسکتی ہیں ۔ پیراسیٹیک بیماریوں کے حوالے سے جاری ہونےوالے ایک جریدے کے مطابق 1885ءمیں پہلی بار اس طرح کے مرض کی شناخت ہونے کے بعد اب تک تقریباً 800کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، نئے آنی والی میڈیکل رپورٹس کے مطابق اس مرض کی وجوہات میں جانوروں سے منتقل ہونے والے جراثیم ہوسکتے ہیں جو چھوت کی شکل میں اس بیماری کا باعث بن رہے ہیں ،ماہرین اس خطرناک صورتحال کو تشویش کا باعث جان رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…