امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نوکی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، چین نے افغان عوام کیلئے آواز اٹھا دی

18  ستمبر‬‮  2021

بیجنگ (این این آئی)چین نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نوکی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے

ترجمان لیجیان ژاؤ نے کہا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چین، پاکستان، روس کے وزرائے خارجہ اور ایرانی سینئرنمائندے نے ملاقات کی جس میں فریقین نے افغانستان اور خطے میں امن کے لییکوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نوکی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، عالمی برادری کو افغانستان کو انسانی ہمدردی پر امداد فراہم کرنی چاہیے۔ لیجیان ژاؤ نے کہاکہ دوشنبے میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے افغانستان میں جامع حکومت سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے، افغان عوام کو امن، سکون، ترقی اور خوشحالی کے حصول کا حق ہونا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے افغانستان سے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے خطرات سے نمٹنے اور علاقائی استحکام اور پڑوسی ممالک کے جائز تحفظات اور مفادات کے تحفظ کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…