جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آن لائن ایجوکیشن اور امتحانات کی تیاری طلبہ کیلئے نئی ایپ متعارف کرا دی گئی ‎

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے، جس نے کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد آن لائن تعلیم کے آسان حصول کے لئے تمام ممکنہ ذرائع کو استعمال کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو،

ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ، نون ایپ کے عبدالحد خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ نون (noon) نامی تعلیمی موبائل ایپ کے ذریعے کلاس نہم تا انٹر تک کے طلبہ و طالبات کو آن لائن ایجوکیشن اور امتحانات کی تیاری کے حوالے سے بچوں کو سہولیات کی فراہمی ہے. انہوں نے کہا کہ اس ایپ سے اس وقت ملک بھر میں 10 لاکھ جبکہ صوبہ سندھ میں ڈھائی لاکھ بچے رجسٹرڈ ہوچکیں ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ اس موبائل ایپ میں رجسٹرڈ ہونے کے لئے لنک ایس ای ایل ڈی کے تحت ہو۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے، جس نے کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد آن لائن تعلیم کے آسان حصول کے لئے تمام آپشن کو استعمال کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نون نامی ایپ میں بھی طلبہ کو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو اور سندھی زبان میں بھی تمام ہدایات فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح محکمہ تعلیم سندھ نے مائیکرو سوفٹ کے تعاون سے طلبہ اور اساتذہ کو آن بورڈ لیا ہے ہم دیگر ذرائع کو بھی استعمال کریں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…