جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

اے اہل وطن۔۔۔یوم تکبیر مبارک نواز شریف کی قوم کو مبارکباد‎‎

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)23سال قبل 28مئی 1998ءکو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا بلکہ مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا جسے ہر سال یوم تکبیر کے نام سے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے

پاکستانی قوم کو اپنے ٹویٹر پیغام میں مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’اے اہلِ وطن، آپ کو یومِ تکبیر مبارک!‘‘ ۔ دوسری جانبپنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف حمزہ شہباز نے یوم تکبیر پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کا کرم ہوا کہ پاکستان کا پرچم آج پوری دنیا میں سربلند ہوا ،آج کے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کرنے والوں کو پاکستان کے آہنی عزم اور ارادے کا پتہ چلا ۔قائد محمد نوازشریف کی قیادت و بصیرت اور جرات کو قوم سلام پیش کرتی ہے ،نواز شریف نے ثابت کیا کہ انہیں نہ خریدا جا سکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتا ہے ،نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ صرف وہ کام کریں گے جو قوم چاہتی ہے، جو پاکستان کے مفاد میں ہے ،نواز شریف نے پوری دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستان اپنے عزت و وقار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے سائنسدان اور جوہری پروگرام سے جڑے ہر فرد اور ادارے کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔ایسی قیادت اور قوم کا یہ جذبہ اور طرزِ عمل موجود ہو تو کوئی چیلنج بھی چیلنج نہیں رہتا۔نوجوان نسل کو اس دن کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کی نظریاتی بقا سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…