لاہور( این این آئی)مسابقتی کمیشن کی جانب تحقیقات شروع ہونے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، برائلر گوشت کی قیمت مزید 67روپے کمی سے335روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی جبکہ دو روز میں
مجموعی طو رپر قیمت میں97روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 46روپے کمی سے231روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی ۔ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے148روپے فی درجن رہی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مسابقتی کمیشن کی جانب سے فیڈ کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اور طلب اور رسد میں زیادہ فرق نہ ہونے کے باوجود برائلر گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر شروع کی جانے والی تحقیقات کی وجہ سے قیمتوں میں اچانک اس سطح پر کمی دیکھی گئی ہے ۔