تحصیل ساھیوال( این این آئی) علماء کرام کا کہنا ہے کہ سرکاری نہیں ،قرآن وسنت کے مطابق خطبہ دیں گے اگر حکومت سرکاری خطبہ پڑھوانا چاہتی ہے تو پھر حکومت یہ ذمہ داریاں بھی پوری کرے
مساجد خود بنوائیں،بجلی،گیس،پنکھے،ائرکنڈیشن خود لگوائیںاور ان کے بل بھی خود اداکرے اسکے ساتھ حکومت مسجد امام اور موذن کی تنخوائیں بھی اداکرے، سعودی عرب میں درج بالا تمام کام حکومت کرتی ہے اس لئے وہاں سرکاری خطبہ بھی پڑھایا جاتا ھے- علماء کا کہنا ھے حکومت دراصل لوگوں کے اندر سے جذبہ جہاد اور عشق بنی صلی اللہ علیہ وسلم ختم کرنا چاہتی ہے اس لئے اسکا سارا فوکس مساجد اور مدارس پرہے ہم اس گھنائونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے-