کراچی (این این آئی) سندھ پولیس کا شکارپور کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سندھ حکومت نے 27 ڈاکوں کے سر کی قیمت 5 سے 30 لاکھ روپے تک مقرر کردی۔27ڈاکوؤں میں سب سے زیادہ قیمت بیلو تیغانی نامی ملزم کی 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاڈو تیغانی کی 20 لاکھ روپے، واجد، بدر اور ڈاہانی کی 10، 10 لاکھ روپے اور واشو کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔مجرم غلام، خادم بھیو، مہیسر بنگانی، عطا محمد چولیانی کی زندہ یا مردہ گرفتاری یا نشاندہی پر انعام دیا جائے گا۔