جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایل میں پہلی بار آئی پی ایل طرز کی تبدیلی کا فیصلہ اب ایک دن میں کتنے میچز ہونگے ، تفصیلات جاری

datetime 31  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں پہلی بار آئی پی ایل طرز پر ایک دن میں ایک شہر میں دو میچ نہیں ہوں گے،ایک دن میں کراچی میں شام کو میچ ہوگا اور اسی رات دوسرا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی انتظامیہ نے یہ فیصلہ تماشائیوں کی دلچسپی بڑھانے اور پچوں کو کم سے کم استعمال کرنیکی وجہ سے کیا ہے۔گزشتہ چار برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں ایک گرائونڈ میں

کئی کئی ڈبل ہیڈرز ہوتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہلی بار پاکستان سپر لیگ 5کے تمام میچ پاکستان ہی میں ہوں گے اور لاہور 14، کراچی 9، راولپنڈی 8 اور ملتان 3 میچوں کی میزبانی کریگا۔افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں ہوگی جبکہ فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔اس سال مارچ میں کراچی میں فائنل سمیت 8میچ ہوئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ شیڈول کے اعلان کے بعد ٹورنامنٹ کے لیے جوش و خروش بڑھایا جائے۔آئی سی سی کی منظور شدہ سیکورٹی کنسلٹنٹ نے چاروں گرا?نڈز کی سیکورٹی کو کلیئرنس دیدی ہے جس کے بعد پہلی بار کسی  گرائونڈ میں ایک دن میں دو میچ نہیں ہوں گے۔پہلامیچ دو پہر کو 2 بجے شروع ہوگا جبکہ شام کو7بجے دوسرا میچ کھیلا جائیگا جو رات سوا دس بجے ختم ہوگا۔پی سی بی کی دو ٹیلی ویڑن پروڈکشن کمپنیاں بیک وقت کام کریں گی۔ ایک دن میں ایک شہر کو دو میچ نہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کا جوش وخروش پورے ملک میں ہو پھر پچوں پر زیادہ دبا? نہ ہو جس کی وجہ سے کوالٹی کرکٹ برقرار رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو توقع ہے کہ پاکستان میں ٹورنامنٹ کرانے سے انکے اخراجات میں کمی ہوگی اور آمدنی بڑھے گی جبکہ4شہروں میں ٹورنامنٹ ہونے سے شائقین کرکٹ کو بھرپور تفریح ملے گی۔ پی ایس ایل کے نئے پراجیکٹ ایگزیکٹیو شعیب نوید نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، وہ اس سے قبل بورڈ میں منیجر پی ایس ایل اور منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں جبکہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈسے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…