کولکتہ(این این آئی) بھارت میں دہلی کے 2 انڈر 23 پلیئرز کو کولکتہ کے ہوٹل میں خاتون ملازمہ سے چھیڑچھاڑ پر گھر واپس بھیج دیا گیا۔دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم یہاں بنگال کیخلاف سی کے
نائیڈو ٹرافی کیلئے موجود ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے کلدیپ یادیو اور لکشے تھاریجا کی شناخت ہوئی جو ہوٹل کی ایک خاتون ملازمہ کے کمرے کا دروازہ بجا رہے اور اسے ہراساں کررہے تھے۔