ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے فلسطین کے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تل ابیب سے سفارتخانے کی منتقلی پر امن تصفیے سے قبل عمل میں نہیں آئیگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے

فلسطین کے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تل ابیب سے سفارتخانے کی منتقلی پر امن تصفیے سے قبل عمل میں نہیں آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو امن معاہدے میں وضع کئے جانے پر آسٹریلیا مستقبل کی ایک فلسطینی ریاست کے حوالے سے توقعات کی بھی پاسداری کرے گا جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں لبرل جمہوریت کی سپورٹ آسٹریلیا کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایسی جگہ شمار کیا جہاں اسرائیل کوبدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔دوسری جانب فلسطینی صدر کے مشیر برائے خارجہ ماور نبیل شعث نے باور کرایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی صورت میں اس کا اقتصادی بائیکاٹ کیا جائے۔ شعث نے ایک انٹرویو میں آسٹریلوی وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ یہ متوقع فیصلہ ’مفت ہاتھ نہیں آئیگا‘۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…