لاہور(سی پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے الیکشن آج منگل کو ہو گا۔ الیکشن کمشنر افضل حیدر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا الیکشن کا انعقاد کریں گے۔ الیکشن میں گورننگ بورڈ کے رکن احسان مانی آسانی سے نئے چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائیں گے۔ ان کو ممبران کی اکثریت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج منگل کو ہونے والے انتخابات میں ساڑھے 11 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، جس کے بعد اعتراضات سنے جائیں گے اور سکروٹنی مکمل کی جائیگی، دن ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ ڈیڑھ بجے چیئرمین پی سی بی کیلئے الیکشن ہو گا۔واضح رہے کہ صدر پاکستان کیلئے آج الیکشن ہونے جارہے ہیں۔