منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

رواں مالی سال میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں118.7فیصد بڑھی ، سٹیٹ بینک

datetime 16  اپریل‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران غیر ملکی نجی اور سرکاری شعبے کی طرف سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ، حکومتی بانڈز اور دوسرے شعبوں میں مجموعی طور پر ایک ارب 76 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے دوران اس عرصے میں ہونے والی سرمایہ کاری سے 118.7 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ تک مجموعی طور پر 80 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں زیادہ اضافہ غیر ملکی سرکاری شعبے کی طرف سے پاکستانی سکوک بانڈز اور نجی شعبے کی طرف سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے ہوا،غیرملکی نجی شعبے کی طرف سے صنعتی شعبے میں کی گئی براہ راست سرمایہ کاری کا حقیقی حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 0.1 فیصد زیادہ ہے،ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران نجی شعبے کی مختلف صنعتی شعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 89 کروڑ 13 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال سے 20.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس دوران ایک ارب 18کروڑ 12لاکھ ڈالر کا انخلائ بھی ہوا جو گزشتہ سال سے 37.5فیصد زیادہ ہے، اس طرح نو ماہ میں غیر ملکی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 71کروڑ 1لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اس عرصے میں ایک ارب 56 کروڑ 84لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی جبکہ 85کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا انخلائ ہوا تھااور سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 70 کروڑ 91 لاکھ ڈالر تھا، رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک اسٹاک مارکیٹ میںنجی شعبے کی طرف سے 10کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ مالی سال سے 182.5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اس عرصے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم صرف3 کروڑ 56 لاکھ ڈالر تھا، رواں مالی سال آٹھ ماہ میں غیر ملکی سرکاری شعبے کی طرف سے حکومتی بانڈز اور سیکیورٹیز میں 95کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ سال سے 1427 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال اس عرصے میں غیر ملکی سرکاری شعبے کی طرف سے صرف 6 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی،رپورٹ کے مطابق نوماہ کے دوران مجموعی طور پر تو غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مارچ کے دوران صرف صنعتی شعبے میں ہونے والے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا ، پورٹ فولیو اور سرکاری بانڈز میں ہونے والی سرمایہ کاری میں سے سرمائے کا انخلائ دیکھا گیا،مارچ میں غیرملکی نجی شعبے کی طرف سے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 9 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالر اور سرکاری بانڈز میں سرمایہ کاری سے ایک کروڑ 9 لاکھ ڈالر کا انخلائ ہو

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…