اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

datetime 27  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) اسلام آباد، لاہور، خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،

جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں لاہور، میانوالی، چکوال اور ان کے مضافات میں زمین لرزنے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع بھی زلزلے سے متاثر ہوئے، جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، سوات، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، ہنگو، لوئر دیر اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقے شامل ہیں جہاں لوگوں نے واضح جھٹکے محسوس کیے۔آزاد کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی زمین لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 178 کلومیٹر تھی۔ ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا علاقہ تھا اور جھٹکے شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔یورپی زلزلہ نگرانی مرکز نے بھی ہندوکش کے علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 بتائی ہے۔ادھر پشاور میں زلزلے کے دوران خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری تھا، جسے حفاظتی اقدامات کے تحت چند منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا۔ تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…