بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمگیرسطح پرٹیلی کمیونیکیشن سلوشنزفراہم کرنیوالی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون Huawei Ascend Y625 مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے جوقابل استطاعت اور مکمل طور پر منفرد اور حیرت انگیز خصوصیات سے لبریزہے۔ یہ شاندار Ascend Y625اسمارٹ فون موبی لنک کی دلکش آفرکیساتھ مارکیٹ میں پیش کیا جارہا ہے جوصارفین کواس ڈیوائس کی خریداری پر 6 ماہ کےلئے مفت انٹرنیٹ آفرحاصل کرنے کی اجازت دے گا ۔ہواوے پاکستان کے مارکیٹنگ ہیڈ فرازایم خان کا کہناہے کہ جب ہم اپنی مصنوعات تیار کرتے ہیں تو اس نکتے پر خصوصی توجہ مرکوزرکھتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین معیارکی مصنوعات فراہم کریں اوریہ مصنوعات عام لوگوں کی خریداری کی حد میں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سب کےلئے ہے اور ہواوے کی خواہش ہے کہ تمام صارفین کو ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو یقینی بنا یا جاسکے۔ ڈیٹا موبی لنک کے سربراہ عامر منظورکا کہنا تھا کہ ہمیں تھری جی فعال ہینڈ سیٹس کے گلدستے میں ایک اور ڈیوائس شامل کرنے پر فخر ہے جو موبی تھری جی تجربہ میں مزید اضافہ کرے گا ۔انھوں نے کہا کہ موبی لنک نے ہمیشہ شرکت داری پریقین رکھا ہے اور ہواوے Y625 کو ایک خصوصی 6GB 3G ڈیٹا پیکیج کے ساتھ چھ ماہ کے آفرکیساتھ متعارف کرایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ شراکت داری موبی لنک کی پاکستان میں ایکوسسٹم کوترقی دینوالے موبائل مینوفیکچررزکی حمایت کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ہواوے Y625 اسمارٹ فون انتہائی پتلا ہے اوراس کاا سمارٹ ا سکرین ہموار اور متحرک کلر ڈسپلے کے ساتھ مکمل ٹچ 5.0 انچ سائز کا ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…