جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کی پہلی مال بردار ٹرین 12 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرکے کس ملک پہنچ گئی؟

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن )چین کی پہلی مال بردار ٹرین 12 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئی۔پہلی مال بردار ٹرین سال نو کے موقع پر چین کے مشرقی صوبے ڑی جیانگ کے شہر یوو سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، جو بدھ 18 جنوری 2017 کو اپنی منزل پر پہنچی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مال بردارٹرین قازقستان کے راستے،روس،بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتی ہوئی برطانیہ میں داخل ہوئی،

جہاں سے وہ دارالحکومت لندن پہنچی۔مال بردار ٹرین چین سے گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت گارمنٹس، بیگز اور سوٹ کیسز سمیت دیگر مصنوعات لے کر لندن پہنچی ہے۔برطانیہ میں ٹرین کے ذریعے کارگو ترسیل کا کام کرنے والی مقامی کمپنی کے جنرل مینیجر آسکر لن کے مطابق برطانیہ اور چین کے درمیان یہ پہلی اور تجرباتی ٹرین سروس ہے، ابھی یہ دیکھنا ہوگا کہ برطانیہ کی مارکیٹ اس پر کیا رد عمل ظاہر کرتی ہے۔سوئٹزرلینڈ کے انٹر ریل گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر کارسٹن پوتھارسٹ کے مطابق انہیں امید ہے کہ برطانیہ اور چین کے درمیان ٹرین سروس مزید بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کارگو سامان کی ترسیل کے لیے ٹرین سروس کا آغاز بہت اچھی بات ہے، مگر زیادہ ٹرینیں چلاکر اسے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔اس ٹرین سروس کو شروع کرتے وقت چین کی وزارت ریلوے نے کہا تھا اس ٹرین سروس سے چین اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات میں بہتری آنے سمیت چین کی مغربی یورپ تک پہنچ بھی مضبوط ہوگی،جب کہ اس سے چین کے’ ایک خطہ ایک روڈ‘ کے نظریے کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ چین کے دنیا بھر میں سلک روڈ منصوبے سے ایک عظیم معاشی انقلاب اقوام عالم کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…