جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین نے پاکستان کی سرحد پر بھی بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)سنکیانگ یغور خود مختار علاقے کی انتظامیہ نے پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس فیصلے کا مقصد آنیوالے وقت میں سنکیانگ سے لوگوں کی غیر قانونی منتقلی یا دیگر ممالک سے دہشتگردوں کے داخلے کو روکنا ہے ،سنکیانگ کی سرحد پاکستان اور افغانستان سمیت آٹھ ممالک کے ساتھ ملتی ہے جو دہشتگردی کیخلاف چین کے لئے بڑے میدان جنگ ہیں ۔چائنا ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق سرحدوں پر آنے اور جانے کے لئے 2016 ء میں عمل میں لائے گئے اقدامات مزید سخت کر دیئے جائیں گے ،علاقے کے چیئر مین شورات ذاکر نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ ارومچی میں سنکیانگ پیپلز کانگرس کے سالانہ اجلاس میں پیش کی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں کئی دہشتگردوں نے علاقے میں جو حملے کئے ہیں انہوں نے غیر ممالک میں ٹریننگ حاصل کی تھی اور بعد ازاں وہ غیر قانونی طورپر چینی علاقے میں داخل ہوئے جبکہ کئی چینی علاقے سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔جنوبی سنکیانگ کاشغر کے ایک اور اعلیٰ پارٹی عہدیدار انور تورسن نے بتایا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی ایک دہشتگرد بھی نہ تو سنکیانگ میں داخل ہو سکے اور نہ ہی یہاں سے بھاگ سکے ، خصوصاً ایسے وقت میں جب ہمارے ہمسایہ ممالک کو دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی سنکیانگ میں ایک پولیس مقابلے میں 8جنوری کی شام کو تین مشتبہ دہشتگرد ہلاک کئے گئے ، مشتبہ دہشتگردوں نے گرفتاری میں مزاحمت کی تھی جس پر انہیں رات آٹھ بجے ہلاک کر دیا گیا ، اس پولیس چھاپے کے دوران کسی پولیس اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، ملزمان کے بارے میں یقین ہے کہ یہ اپریل 2015ء کے حملے میں ملوث تھے۔ہوتان کے ایک اور اہلکار عزیز موسار نے کہا کہ سنکیانگ کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے خاص طور پر کام کررہے ہیں ،ہمیں ان علاقوں میں مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ چلانے کی اہلیت میں اضافہ کرنا چاہئے اور سرحدی علاقوں کے قریب قانون کے مطابق سخت نگرانی کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ تبت کے خود مختار علاقے کے سابق پارٹی سربراہ چن کوان گو کو سنکیانگ کا نیا اعلیٰ لیڈر مقرر کیا گیا ہے ،چن علاقے کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے سنکیانگ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام کی اہلیت کا اندازہ ان کے علاقے کی امن و امان کی صورتحال کی بنیاد پر لگا یا جائے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…