ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب بازی لے گیا شامی مسلمانوں کیلئے کتنے کروڑ ریال امدادی رقم بھجوا دی؟

datetime 30  دسمبر‬‮  2016 |

الریاض(این این آئی)سعودی عرب میں شامی باغیوں کے لیے جاری امدادی مہم کے دوسرے روز جمع کردہ عطیات کی مالیت 20 کروڑ 26 لاکھ ریال سے زیادہ ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دو روز پہلے شامی مہاجرین کی امداد کے لیے شہریوں سے دس کروڑ ریال عطیات جمع کرنے کی اپیل کی تھی۔
شاہ سلمان نے اس مہم کے لیے اپنی جیب سے دو کروڑ ریال کا عطیہ دیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے ایک کروڑ اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسی لاکھ ریال شامی بھائیوں کی امداد کے لیے عطیہ کیے۔شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ صرف نقدی کی شکل میں عطیات اکٹھے کیے جارہے ہیں اور ہم دیگر اشیاء کی صورت میں امدادی سامان جمع نہیں کررہے کیونکہ سعودی عرب اور شام کے درمیان کافی فاصلہ حائل ہے اور وہ سامان پہنچانا مشکل ہوگا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ان عطیات کی شامی مہاجرین میں تقسیم کے لیے متعلقہ اداروں اور فریقوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختصر وقت میں اتنی بھاری رقوم کا جمع ہونا سعودی عوام کی انسانیت نوازی اور مسلم بھائیوں کے ساتھ مصیبت کی گھڑی میں کھڑا ہونے کے ہمدردانہ رویے کا بھی مظہر ہے۔شامی مہاجرین کے لیے یہ مہم جمعہ کو تیسرے روز بھی جاری رہے گی۔
اس مہم کے تحت شامی عوام کے لیے عطیات مختصر پیغامات کی سروس کے تحت (ایس ایم ایس) تمام ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کے ایک مشترکہ نمبر 5565 کے ذریعے جمع کیے جارہے ہیں۔ایک نمبر پر ایس ایم ایس سے 10 ریال ،دو پر 20 ریال اور تین پر 30 ریال عطیہ کیے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…