اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

چوری کا الزام،امریکہ اورچین میں ٹھن گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ چین کے چوروں نے بین الاقوامی پانیوں میں امریکی نیوی کا ایک ریسرچ ڈرون چْرایا ہے، اِسے پانی سے باہر نکالا ہے اور چین لے گئے ہیں اور ایسے کسی واقعے کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ چین کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہنا ہوگا ورنہ خطے میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ڈرون کو ریسرچ کے لیے بھیجا گیا ہے اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ہے۔دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ معاملات کو بڑھاوا دینے سے گریز کرے بصورت دیگر چین جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتاہے۔چین نے کہا ہے کہ اْس کی امریکا کے ساتھ چینی بحری جہاز کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں پکڑے گئے زیرِ آب امریکی ڈرون کی واپسی پر بات ہو رہی ہے لیکن امریکا اس معاملے کو خواہ مخواہ زیادہ ہوا دے رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارتِ دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر لکھاکہ چین نے یہ ڈرون مناسب انداز میں واپس امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چین اور امریکا شروع سے ہی اس حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن امریکا نے جس طرح سے اِس معاملے کو اْچھالا ہے، اْس سے اس مسئلے کو اچھے طریقے سے سلجھانے میں کوئی زیادہ مدد نہیں مل رہی۔ ہم اس بات پر اظہارِ افسوس کرتے ہیں۔چینی وزارتِ دفاع نے کہا کہ امریکی بحری اور ہوائی جہاز ایک طویل عرصے سے چینی پانیوں کی موجودگی میں اس طرح کی جاسوسی اور سروے کر رہے ہیں چین اس کے خلاف ہے اور امریکا سے اس طرح کی سرگرمیاں روک دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…