بیجنگ (آئی این پی) چین نے تنظیم’’ جیش محمد ‘‘کے بارے میں اپنے موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ چین جیش محمد کے بارے میں اقوام متحدہ میں پیش کی گئی قرارداد روکنے کے بارے میں اپنا موقف پہلے ہی واضح کر چکا ہے ، یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہی ہے ۔یہاں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھی پہلے ہی بھارت کی طرف سے جیش محمد کے بارے میں پیش کی گئی درخواست پر اپنے رائے کا اظہار کرچکے ہیں تا ہم جب ترجمان سے زور دے کر پوچھا گیا کہ پہلے کیا رائے دی جا چکی ہے تو انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی 1267کمیٹی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مینڈیٹ کے تحت کام کرتی ہے ، چین کا موقف ہے کہ 1267کمیٹی کو فہرست میں دیئے گئے معاملات پر طریقہ کار کے مطابق انصاف اور پیشہ وارانہ انداز میں نمٹنا چاہئے اور ٹھوس شہادتوں اور سکیورٹی کونسل کے درمیان اتفاق رائے کی بنیاد پر فیصلے کرنا چاہئیں۔جیسا کہ ہم کہتے ہیں کہ کئی فریق بھارت کی طرف سے دی گئی فہرست پر کئی افراد کے بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں ، اس لئے فنی بنیاد پر لسٹ کے بارے میں کمیٹی کو اس پر غور کرنے اور متعلقہ فریقین سے بات چیت کیلئے وقت درکار ہے ، اس سے یہ بخوبی واضح ہو تا ہے کہ چین اس معاملے پر سنجیدہ اور ذمہ دارانہ طرز عمل رکھتا ہے تا ہم ترجمان نے کہا کہ ایک اور سوال یہ ہے کہ ان کے ملک نے ایٹمی سپلائر گروپ(این ایس جی ) میں بھارتی شمولیت یا کسی بھی ایٹمی عدم پھیلا ؤ کے معاہدے (این پی ٹی ) میں شامل نہ ہونے والے ملک کے بارے میں اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ، چین اور بھارتی رہنماؤں کی ملاقات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ صدر شی جن پنگ بھارتی وزیر اعظم اور دیگر برکس رہنماؤں سے گوا میں ملاقات کریں گے ، اس سلسلے میں ضروری انتظامات جاری ہیں اور وقت آنے پر انہیں منظر عام پر لایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں چین بھارت تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور دوطرفہ تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں ، مقابلے اور اختلافات کے باوجود یہ تعلقات باہمی مفادات اور تعاون کے تحت فروغ پذیر ہیں ، ہمیں توقع ہے کہ فریقین اختلافی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور ان مخصوص مسائل پر مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مناسب انداز میں حل تلاش کریں گے جن امور پر دونوں ملکوں کے رہنما اتفاق کریں گے ان پر عملدرآمد کریں گے ، ہم بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تا کہ باہمی تعاون اور رابطوں میں اضافہ کیا جاسکے اور مذاکرات کے ذریعے باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔
’’ جیش محمد‘‘ چین کے ترجمان وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس ،وضاحت کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی



















































