منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

یورپ تک ایکسپریس ریل ،چین کا حیرت انگیز منصوبے کا اعلان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے ریاستی منصوبہ بندی کمیشن نے ایک ایسا پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت ملک کے تیز رفتار ریلوے رابطوں کو توسیع دے کر یورپ تک پھیلا دیا جائے گا۔ یہ منفرد منصوبہ چین کی ’ون بیلٹ، ون روڈ‘ پالیسی کا حصہ ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ چین میں سرکاری منصوبہ سازوں کے مطابق اس پلاننگ کے تحت چائنہ ایکسپریس ریلوے کو کسٹمز کلیئرنس اور بنیادی ڈھانچوں کے شعبوں میں مزید ترقی دیتے ہوئے اس کا دائرہ کار یورپ تک پھیلا دیا جائے گا۔بیجنگ حکومت کے 2016ء سے لے کر 2020ء تک کے منصوبہ بندی پروگرام کے مطابق یہ منصوبہ چین کی ’ون بیلٹ، ون روڈ‘ نامی اس پالیسی کا انتہائی اہم جزو ہے، جس کے تحت صدر شی جن پنگ اپنے ملک کے باقی ماندہ ’یوریشیا‘ کے ساتھ رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کی مہم پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔چین کے قومی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ یہ پلان بیجنگ کے مجوزہ کوریڈورکو عمل شکل دینے سے متعلق پہلی اعلیٰ سطحی اسکیم ہی نہیں بلکہ اس منصوبے میں چینی پیداواری اور کاروباری اداروں کی دلچسپی بھی مسلسل زیادہ ہوتی جا رہی ہے کیونکہ اس طرح چین سے یورپ تک برآمدی مصنوعات کی مال برداری کے لیے درکار وقت بہت کم ہو جائے گا۔ چین کے مختلف علاقوں کی مقامی حکومتیں ایسی 39 سے زائد ریل سروسز کا اجراء کر چکی ہیں، جن کے ذریعے مثال کے طور پر چونگ چِنگ جیسے چینی شہروں کو جرمنی، پولینڈ اور ہالینڈ میں مختلف شہروں سے جوڑا جا سکے گا۔اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت یہ بھی ہوئی کہ بیجنگ حکومت نے اسی سال ایسے علاقائی نیٹ ورکس کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور انہیں ملا کر مسافر بردار اور مال بردار ریل گاڑیوں کے ایک نئے برانڈ ’چائنہ ایکسپریس ریلوے‘ کا نام دے دیا۔چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے مطابق اس نئے نیٹ ورک کو ہوائی اور سمندری راستوں سے اس مال برداری کے متبادل نظام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا ایک بڑا منفی پہلو اس پر اٹھنے والی بے تحاشا لاگت ہے۔کمیشن کے مطابق فضائی اور سمندری راستوں سے مال برداری کے اس نظام کو طلب اور رسد میں عدم توازن کا سامنا بھی ہے اور اس حوالے سے مروجہ ریاستی ضابطوں میں بہتری کی بھی ضرورت تھی۔این ڈی آر سی کی ویب سائٹ کے مطابق چین کے اسٹیٹ پلانرز اس منصوبے کے تحت اپنی توجہ زیادہ تر تین راستوں پر مرکوز رکھیں گے، جن پر 43 ٹرانزٹ مراکز بھی قائم کیے جائیں گے اور جن راستوں پر سروسز اور انفراسٹرکچر کو بھی خاص طور پر بہتر بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…