ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین نے ایک اور ملک کو خوشخبری سنا دی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور کمبوڈیا نے چینی صدر شی جن پنگ کے جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے دورے کے دوران گذشتہ روز یہاں ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے جس میں دوطرفہ تعاون اور روایتی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کا عہد کیا گیا ہے ، اپنے دورے کے دوران شی نے بالترتیب کمبوڈیا کے شا نوروڈونگ سہا مونی اور وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات کی ، طرفین نے دوطرفہ جامع سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور دونوں کے درمیان وسیع تر اتفاق رائے طے پایا ۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین اور کمبوڈیا چین کے بیلٹ وروڈ منصوبے اورکمبوڈیا کی چوکور حکمت عملی کے ساتھ 13ویں پنچسالہ منصوبے اور 2015-2025ء کی صنعتی ترقیاتی پالیسی کی مطابقت بڑھانے سے اتفاق کیا ، دونوں ملکو ں نے دوطرفہ تجارت کا حجم 2017ء میں پانچ بلین امریکی ڈالر کرنے کے لئے کام کرنے سے بھی اتفاق کیا ، معیشت ، ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر ،انسانی سمگلنگ کا قلع قمع کرنے کی کوششوں ، ٹیکس و بحری تعاون کے علاوہ دیگر متعدد شعبوں کے بارے میں مجموعی طورپر تعاون کی 31دستاویزات پر دستخط کئے گئے ، چین نے توانائی تار مواصلات ، زراعت ، صنعت اور سیاحت جیسے شعبوں میں کمبوڈیا کے ساتھ زیادہ سرمایہ کاری اور تعاون کا بھی وعدہ کیا ،دونوں ممالک نے اقوام متحدہ ، ایشیاء ۔ یورپ میٹنگ ، مشرقی ایشیاء تعاون اور لن کنگ ۔ میکانگ تعاون گروپ سمیت کثیر الجہتی فریم ورکوں کے تحت رابطے کو مزید مستحکم بنانے سے بھی اتفاق کیا ، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے اہم مفادات سے متعلق امور کے بارے میں قریبی اور موثر مراسلت جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا ۔
جبکہ دوسری طرف کیوبا میں چین کے سفیر زانگ ٹو نے گذشتہ روز دوستی کا میڈل وصول کیا جو کہ کی غیر ملکی سفارت کار کیلئے حکومت کیوبا کی جانب سے دیا جانیوالا اعلیٰ ترین اعزاز ہے ، اس میڈل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان مراسم کو مستحکم بنانے کے لئے سفیر کی طرف سے کی جانیوالی کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے ، کیوبا کے وزیر خارجہ امور برونو روراڈریگز نے نظام کو یہ میڈل پیش کیا اور گذشتہ چار سال نو مہینوں میں چینی سفارتخانے میں ان کے ’’ کامیاب کام ‘‘ پر مبارکباد دی

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…