اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ بھارت میں اڑی حملے اور کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کے بعد بیجنگ مسلسل اسلام آباد سے رابطے میں ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا چین دونوں ملکوں کے درمیان امن کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے تاہم بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ انہوں نے عوامی سطح پر امن کے قیام کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے مگر پاکستان کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ماضی کی جنگوؤں کی طرح وہ اب بھی ہماری مدد کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا پاکستان، بھارت کشیدگی کے حوالے سے چین مختلف چینلز کے ذریعے دونوں ملکوں سے رابطے میں ہے۔ ہمیں امید ہے دونوں ملک باہمی رابطے بڑھائیں گے اور اختلافات سے مناسب انداز میں نمٹتے ہوئے خطے کی سکیورٹی اور امن کے لئے مل کر کام کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا جنگ کے حوالے سے کوئی بڑ اخطرہ نہیں ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں جانتے ہیں کہ جنگ تباہ کن ہوگی۔ ہم نے ہمیشہ امن کی طرفداری کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہم امریکہ اور برطانیہ کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ بھارت کے لئے نرم گوشہ رکھنے کے بجائے کشمیر پر پاکستان کے درست موقف کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا امریکہ، برطانیہ، چین مختلف چینلز کے ذریعے رابطہ کرکے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا پاکستان نہیں بھارت جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پاکستان امن کی بات کررہا ہے اور اس ہدف کے حصول کیلئے دنیا کی مدد کا خواہاں ہے۔ عالمی بردری کو چاہئے کہ وہ بھارت کو جنگ کا ہسٹیریا پھیلانے سے روکے۔ عالمی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہا بھارت جنگ کا ماحول بناکر دنیاکودھوکہ دینے کی ناکام کوشش کررہاہے ۔
بھارت سے جنگ ،چین پاکستا ن کے ساتھ کیاسلوک کرے گا؟
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا، ویڈیو ...
-
سعد رضوی کی تلاش میں پیشرفت، پنجاب حکومت نے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا
-
قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بیان سے ‘بارڈر’ کا حوالہ ...
-
دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے، شبر زیدی
-
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ، گرفتار خودکش بمبار ...
-
40 سال پرانے الفاظ کی سزا آج تک بھگت رہا ہوں، سلمان خان جذباتی ہوگئے
-
حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
” ارشد چائے والا“ پاکستانی ہے یا افغا نی ؟،عدالت کا فیصلہ آ گیا
-
تین” افغان کرکٹرز “” فضائی حملے“میں ہلاک کرنے کا الزام،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے بے ...
-
پاکستان نے افغانستان، ایران، روس کیساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کروا دیا
-
سونے کے بعدچاندی کی قیمتوں میں بھی مزید کمی ریکارڈ
-
یواےای نے گولڈن ویزا کی نئی کیٹگری متعارف کرادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا، ویڈیو وائرل
-
سعد رضوی کی تلاش میں پیشرفت، پنجاب حکومت نے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا
-
قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بیان سے ‘بارڈر’ کا حوالہ ہٹا دیا
-
دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے، شبر زیدی
-
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ، گرفتار خودکش بمبار نے ہوش ربا انکشافات
-
40 سال پرانے الفاظ کی سزا آج تک بھگت رہا ہوں، سلمان خان جذباتی ہوگئے
-
حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
” ارشد چائے والا“ پاکستانی ہے یا افغا نی ؟،عدالت کا فیصلہ آ گیا
-
تین” افغان کرکٹرز “” فضائی حملے“میں ہلاک کرنے کا الزام،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے بے بنیاد الزامات پر...
-
پاکستان نے افغانستان، ایران، روس کیساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کروا دیا
-
سونے کے بعدچاندی کی قیمتوں میں بھی مزید کمی ریکارڈ
-
یواےای نے گولڈن ویزا کی نئی کیٹگری متعارف کرادی
-
برطانیہ میں ملازمت : پاکستانیوں کے لئے ویزا شرط مزید سخت
-
انگور 1000روپے کلو ،ٹماٹر500روپے کلو