ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دیدی

27  جنوری‬‮  2019

برج ٹاؤن(این این آئی)ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 381 رنز سے شکست دیکر 3 میچز میں سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کرلی،ویسٹ انڈیز نے مہمان انگلینڈ کو جیت کیلئے 627 رنز کا ہدف دیا ،جواب میں انگلش ٹیم 246 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے 202 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی ،میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے مہمان انگلینڈ کو جیت کیلئے 627 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 246 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے

روری برنس 84، بین اسٹوک 34، جونی برسٹو 30 اور جوز بٹلر 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے روسٹن جیس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے 202 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 289 رنز اور دوسری اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 415 رنز بنا کر ڈکلیئر کی جبکہ مہمان انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 77 اور دوسری میں 246 رنز بناسکی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…