اسی لیے کہتے ہیں کہ جج اپنے فیصلوں سے بولتے ہیں، کرتے رہو تقریریں، سو لوہار کی تو ایک سْنار کی، اسد عمرکا دلچسپ تبصرہ

21  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میاں صاحب اور درباریوں کی دھمکیاں اور دباؤ ناکام ہوگئیں ٗ فیصلہ آخر کار قانون کے مطابق ہی آیا ہے، اسی لیے کہتے ہیں کہ جج اپنے فیصلوں سے بولتے ہیں، کرتے رہو تقریریں، سو لوہار کی تو ایک سْنار کی۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے نااہل قرار دینے پر جشن منانے کا اعلان کردیا۔بدھ کو تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق درخواستوں

پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نواز شریف کی (ن) کی صدارت سے نااہل ہونے پر خوشیاں منانے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے عدالتی فیصلے پر کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کریں اور فیصلے کی خوشی میں عوام کو مٹھائیاں کھلائیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ سے متعلق تاریخی فیصلہ کیا جس پر قوم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور بنچ کے اراکین کو سلام پیش کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…