ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایشوریا سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی کیساتھ سلمان خان نے کیا کیا؟

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی، جس کے نتیجے میں ان کی ملاقات اداکار سلمان خان سے ایک غیر متوقع اور دلچسپ انداز میں ہوئی۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔

اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، جو اس وقت ایشوریا رائے کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ملاقات کے دوران سلمان خان نے ہلکے پھلکے انداز میں صابر بھاٹیا سے پوچھا،“تو تم وہ شخص ہو جو ایش سے شادی کرنا چاہتا ہے؟”جس پر صابر بھاٹیا نے مسکرا کر اس بات کو محض ایک افواہ قرار دیا۔ اس پر سلمان نے جواب دیا، “وہ بہت اچھی لڑکی ہے۔”رپورٹس کے مطابق محفل کے دوران ایک موقع پر سلمان خان کی جلتی سگریٹ حادثاتی طور پر صابر بھاٹیا کے ہاتھ کو چھو گئی، جس پر سلمان نے مذاق میں کہا، “آخر تمہارے ہاتھوں پر راکھ آ ہی گئی!”یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان تعلقات بعد میں ختم ہوگئے، جبکہ صابر بھاٹیا نے 2008 میں تانیہ شرما سے شادی کی، جو 2013 میں طلاق پر منتج ہوئی۔قابلِ ذکر ہے کہ صابر بھاٹیا نے 1996 میں ہاٹ میل کے نام سے دنیا کی پہلی ویب بیسڈ ای میل سروس متعارف کروائی تھی، جسے ایک سال بعد مائیکروسافٹ نے 400 ملین ڈالر کے عوض خرید لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…