جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے گزشتہ سال سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کو رقم واپسی کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے گزشتہ سال سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کو رقم واپسی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال سرکاری سکیم کے تحت حج کرنیوالے 66ہزار 377عازمین کو 3ارب 45کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت نے بتایا کہ رقوم براہِ راست عازمین کے بینک اکائونٹس میں منتقل کی جائیں گی اور یہ عمل 31اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حج 2025ء کے دوران رہائش، کھانے اور ٹرانسپورٹ پر 3.5 ارب روپے کی بچت کی گئی تھی، جو اب حاجیوں کو واپس کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ جن عازمین کو سعودی عرب میں پوری سہولیات فراہم کی گئی تھیں وہ ریفنڈ کے اہل نہیں، جبکہ جنہیں رہائش یا سفری سہولت مکمل طور پر نہ ملی، انہیں رقوم واپس کی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئندہ سال کیلئے 40روزہ حج پیکیج 11لاکھ 50ہزار روپے جبکہ 25روزہ شارٹ پیکیج 12لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام عازمین کو سفری بیگ اور سعودی سم کارڈ فراہم کیے جائیں گے، جس میں 300سے 600انٹرنیٹ منٹس ہوں گے جبکہ عازمین کی سہولت کیلئے حج ٹریننگ سسٹم کو بھی مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت درخواست گزاروں کو دوسری قسط 6لاکھ 50ہزار روپے بینکوں میں جمع کرانا ہوگی، جبکہ پرائیویٹ کوٹہ کے تحت بکنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…