منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی، تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے: پاکستان

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں فی الحال بند رہیں گی۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تجارت اور سامان کی ترسیل سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی شہری کی جان کی حفاظت ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دوحہ مذاکرات کے دوران ایک تحریری دستاویز پر اتفاق کیا گیا اور اس پر دستخط بھی ہوئے، تاہم یہ کہ افغان طالبان اسے معاہدہ تسلیم کریں یا نہ کریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دریائے کنڑ کے معاملے میں بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی مکمل پاسداری کرے گا۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات سے متعلق سوال پر ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اگر بھارت کابل میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ کرتا ہے تو یہ دونوں ممالک کا داخلی معاملہ ہے، اور پاکستان ایسے امور پر تبصرہ نہیں کرتا۔ تاہم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کردار ماضی میں زیادہ مثبت نہیں رہا۔

اسرائیل سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ پاکستان ان خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہے گا، اور ہمارا مؤقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس تنازع کا واحد اور پائیدار حل ہے۔

دوسری جانب پاک افغان کشیدگی بدستور جاری ہے، جس کے باعث چمن، خیبر، شمالی و جنوبی وزیرستان اور ضلع کرم کی سرحدی گزرگاہیں تیرہویں روز بھی بند ہیں۔ بابِ دوستی، طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان چیک پوسٹس پر سیکڑوں تجارتی گاڑیاں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…