اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی حال ہی میں انجام پائی، جس کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کرتی رہیں۔ ان تصاویر میں مریم نواز شریف کے نفیس اور قیمتی ملبوسات نے خاص طور پر صارفین کی توجہ حاصل کی۔تاہم سوشل میڈیا پر یہ بات بھی زیرِ بحث رہی کہ شادی کی کسی تقریب میں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز شریف کی مشترکہ تصویر سامنے کیوں نہیں آئی۔ اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جاتی رہیں۔
جب ایک صحافی نے اس بارے میں کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا تو انہوں نے خوش دلی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو اسی وقت مریم نواز کے ساتھ تصویر بنوا کر بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل اہمیت تصاویر کی نہیں بلکہ دلوں کے رشتے کی ہوتی ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ آج بھی ان کے دل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اگر دل ایک جگہ دھڑکتا ہے تو اس کی دھڑکن دوسری طرف بھی محسوس ہوتی ہے، اور یہی اصل تعلق کی پہچان ہے۔
سر شادی پر آپ کی اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی ایک ساتھ کوئی تصویر نہیں آئی ؟ سوال
کیپٹن ر صفدر کہتے ہیں ہمارے دل آج بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،دل یہاں دھڑکے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے اور اگر وہاں دھڑکے تو پمپنگ یہاں ہوتی ہے
پھر بولے آپ کہتے ہیں تو آج ہی مریم نواز کے ساتھ تصویر بنا… pic.twitter.com/St9b9Rsrkk
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) January 26, 2026















































