بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر کا اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل وائرل

datetime 26  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ڈیپ فیک ویڈیو قرار دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔علینہ عامر کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر ٹک ٹاکر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹک ٹاکر نے اس معاملے پر ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس موضوع پر بالکل بات نہیں کرنا چاہ رہی تھی اور گزشتہ ایک ہفتے سے خاموشی سے سب کچھ دیکھ اور سن رہی تھی، تاہم جب سینکڑوں ایسی پوسٹ دیکھی کہ علینہ عامر کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے تو میں پھر میں نے سوچا کہ ایسے لوگوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کا مائینڈ سیٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں کہ وہ کسی کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، مطلب یہ کہ آپ ایک مس انفارمیشن پھیلارہے ہیں، اس پر تحقیق تو کرلیں کہ جو کچھ آپ شیئر کررہے ہیں وہ حقیقی ویڈیو بھی ہے یا نہیں۔

علینہ عامر کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی اس وقت پنجاب میں بہترین کام کررہی ہے، میں سہیل ظفر چھٹہ صاحب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور لڑکیوں کی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی لڑکی کی فیک ویڈیوز بناکر اسے بدنام کرنا بھی ہراسانی سے زمرے میں آتا ہے، جب کہ یہ عناصر صرف اداکارں، ٹک ٹاکر، انفلوئنسرز یا مشہور شخصیات کی ویڈیوز نہیں بنارہے بلکہ بہت سے پرائیوٹ لڑکیوں کی ویڈیوز بھی بنائی جارہی ہیں اور ان کے گھر والوں کو بھیج کر ان کی زندگیاں برباد کی جارہی ہیں۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ الحمداللہ میری فیملی پڑھی لکھی ہے جو مجھ پر پورا بھروسہ کرتے ہیں اور میں ان کا بھروسہ ایسی کوئی حرکت کرکے کبھی نہیں توڑوں گی۔آخر میں علینہ عامر نے اعلان کیا کہ جس نے بھی مجھے یہ فیک ویڈیو بنانے والے کے بارے میں معلومات فراہم کیں میں اس کو کیش پرائز دوں گی جبکہ آج کے دور میں کسی بھی لڑکی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…