راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر پارٹی ، بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے باوجود جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے بیرسٹر گوہر کو ملاقات کی اجازت دی تھی تاہم انہوں نے اکیلے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
بیرسٹر گوہر نے درخواست کی کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ایک فیملی ممبر یا وکیل بھی موجود ہوں۔اطلاعات کے مطابق بیرسٹر گوہر کو جیل کے داخلی دروازے تک آنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔















































