اسلام آباد / کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی اور ملکی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتیں نئی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی مہنگا ہو گیا ہے، جس کی قیمت میں 5 ہزار 573 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور اب 10 گرام سونا 4 لاکھ 46 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 5 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی 526 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 801 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔















































