اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور پہلی مرتبہ فی تولہ نرخ ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی حد عبور کر گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ سونا 21 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک جا پہنچا۔
اسی طرح 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت میں بھی بھاری اضافہ دیکھا گیا اور 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے مقرر ہوئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی 271 روپے بڑھ کر 11 ہزار 911 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتیں اوپر گئیں، جہاں فی اونس سونا 211 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 293 ڈالر میں فروخت ہوتا رہا۔















































