بھارت پہنچنے والی پاکستانی کرکٹربھارتی کھلاڑی کی مداح نکلی،عزائم ظاہر کردیئے
چنائی(نیوزڈیسک)پاکستانی خاتون کرکٹر بسمہ معروف نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ وہ اپنے آئیڈل بلے باز سے بیٹنگ ٹپس لیں گی انہوںنے کہا کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ویرات کوہلی سے ملنے کی پوری کوشش کریں گی۔











































