ممبئی (نیوزڈیسک)پاکستانی کھلاڑیوں کی جان کو خطرہ،آئی سی سی کے دھماکہ خیز اقدام نے خوف و ہراس پھیلادیا،کھلاڑیوں کے اہلخانہ پریشان، بھارتی شدت پسند وں اور سیاسی جماعتوں کے دھمکیوں کے پیش نظر آئی سی سی نے گرین شرٹ کے تمام کھلاڑیوں کی انشورنس کرالی ہے،جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑی اور11 ٹیم آفیشلز انشورڈ ہوگئے ہیں ¾آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے تمام ایونٹ انشورڈ ہوتے ہیں۔پی سی بی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم بھارت میں جن جن میدانوں میں ورلڈ کپ میچ کھیلے گی وہ گراﺅنڈ بھی انشورڈ ہیں،ٹور نامنٹ کے دوران اگر کوئی کھلاڑی حادثے کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اہلخانہ کو اس کا معاوضہ ملے گا جبکہ میچوں کے دوران ہنگامہ آرائی کی صورت میں اسٹیڈیم کی بھی انشورنس کرائی گئی ہے۔آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق یہ معمول کی پریکٹس ہے،ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی مردوں اور خواتین کی 26 ٹیموں کے علاوہ امپائروں اور میچ ریفری کا بھی انشورنس کرایا گیا ہے۔