اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلا امتحان سرپر آگیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا انوکھی تجویز پر غور

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پہلا امتحان سرپر آگیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا انوکھی تجویز پر غور، آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے پاکستانی ٹیم کا واحد وارم اپ میچ سری لنکا کے خلاف (آج) پیر 14مارچ کو ہوگا ،ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اس آپشن پر غور کررہی ہے کہ پورے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی خود اوپننگ کریں، اگر وہ چل پڑے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے بڑے سکور تک پہنچنے میں آسانی ہوگی اور اگر آﺅٹ ہوگئے تو باقی کھلاڑیوں کو اس بات کا احساس رہے گا کہ اب آگے شاہد آفریدی نے نہیں آنا جو کبھی کبھار بڑی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔ قومی ٹیم 16مارچ کو ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی 19مارچ کو بھارت کے ساتھ کولکتہ میں ٹاکرا ہوگا ۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اپنی مہم کا آغاز 14مارچ پیر کو سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی۔ پھر میگا ایونٹ کا اصل امتحان شروع ہوگا ¾16مارچ کو پاکستان کوالیفائر سے کھیلے گا، حریف کون ہوگا، بنگلادیش یا پھر کوئی اور فیصلہ 13مارچ کو کوالیفائنگ راﺅنڈ کے اختتام پر ہوگا،19مارچ کو کرکٹ سب سے اہم اور بڑا ٹاکرا ہوگا یعنی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میچ میں فتح کے حصول کےلئے کولکتہ کے میدان میں اتریں گی۔22مارچ کو گرین شرٹس ،موہالی میں کیو ی سے اپنا حساب چکتا کرنے کی کوشش کریں گے ۔راﺅنڈ کے آخری میچ میں شاہینوں کی نظریں کینگروز کو دبوچنے پرہوں گی ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ معرکہ 25مارچ کوہوگا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…