کراچی (این این آئی)پانچ دن مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کمی کا سلسلہ رک گیا۔
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں ریکوری دیکھی جارہی ہے،24 کیرٹ فی تولہ سونا 9100 روپے مہنگا ہو کر428736 روپے کاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 7802 روپے بڑھ کر 367572 روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 203 روپے بڑھ کر 6445 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 91 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4063 ڈالر کا ہوگیا۔



















































