منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

datetime 2  جولائی  2026 |
سولر پینلز کی قیمتیں
سولر پینلز کی قیمتیں

لاہور( این این آئی)گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں اور انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں تقریباً 20ہزار روپے تک کمی دیکھی گئی جبکہ مختلف صلاحیت کے انورٹرز 10ہزار روپے تک سستے ہو گئے ہیں۔ اسی طرح سولر پلیٹس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور فی پلیٹ تقریباً 3ہزار روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں سولر سسٹمز پر کسی بھی قسم کا اضافی ٹیکس عائد نہ کیے جانے سے مارکیٹ میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے درآمدات میں اضافے اور مارکیٹ میں وافر اسٹاک کی دستیابی نے بھی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب حالیہ عرصے میں خریداروں کی جانب سے خریداری میں نسبتاًکمی کے باعث بھی قیمتوں میں مزید نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔مارکیٹ میں اس وقت 585، 645اور 720واٹ کی سولر پلیٹس تقریباً 45روپے فی واٹ کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ چند روز قبل یہی پلیٹس 50روپے فی واٹ کے حساب سے دستیاب تھیں،

اسی طرح 5کلو واٹ کی لیتھیم بیٹری کی قیمت تقریباً 2لاکھ 30ہزار روپے تک آ گئی ہے۔دوسری جانب 3 سے 5کلو واٹ صلاحیت کے انورٹرز کی قیمتیں برانڈ اور خصوصیات کے لحاظ سے ایک لاکھ 20ہزار روپے سے 3لاکھ روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر درآمدات اور سپلائی کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں سولر مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…