لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کے 16ویں ایڈیشن میں حیرت انگیز طور پر مماثلت پائی گئی، جس پر دونوں ممالک کے مداح سر پکڑ کے بیٹھ گئے۔پی ایس ایل اور آئی پی ایل کا فائنلز کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھیں۔
جس لاہور قلندرز کا سامنا ملتان سلطانز جبکہ پڑوسی ملک میں چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں میدان میں اتری تھیں۔پی ایس ایل کے آخری اوور میں 13رنز درکار تھے جبکہ آئی پی ایل کے فائنل میں بھی چنائی کی ٹیم کو 13رنز درکار تھے جبکہ دونوں جگہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو آخری بال پر 4رنز ہی بنانے تھے۔اسی طرح ٹاس کے وقت بھی لاہور قلندرز نے ٹاس جیتا تھا، یہاں چنائی نے ٹاس جیتا اور چیمپئین بنی، پہلے کرنے والی بیٹنگ سائیڈ نے پی ایس ایل میں 200 سے زائد زنز بنائے آئی پی ایل میں بھی یہی ہوا۔دونوں میچوں میں چاروں ٹیموں کے ایک کھلاڑی صفر پر وکٹ گنوا کر آئوٹ ہوا، جیسا کہ چنئی سپر کنگز کے ایم ایس دھونی، گجرات ٹائٹنز کے راشد خان جبکہ لاہور قلندرز کے احسن حفیظ اور ملتان سلطانز کے اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔