جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینچورین (این این آئی)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر میزبان ملک کی سر زمین پر سیریز 2-1سے جیت لی،پاکستان نے فخر زمان اور بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن ون ڈے میچ میں فتح کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا، جواب میں

میزبان ٹیم 49.3اورز میں 292رنز بنا سکی،پاکستان کی جانب سے فخر امام 101، بابر اعظم 94اور امام الحق 57رنز کے ساتھ نمایاں رہے،شاندار کار کردگی پر فخر زمان کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیاجبکہ بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے۔ بدھ کو سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کے لیے سودمند ثابت ہوا اور دونوں اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا۔اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم امام الحق 57 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم کریز پر آئے اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے ہوئے 200 رنز مکمل کرائے۔فخر زمان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، جس کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان چند منٹ ہی وکٹ پر ٹِک پائے اور صرف 2 رنز بنا کر 214 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نظر آئے تاہم ان کی اننگز بھی صرف 13 رنز تک محدود رہی اور وہ جے جے اسمٹس کی گیند پر انہی کیچ دے بیٹھے۔پاکستانی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے اوور میں فہیم اشرف بھی صرف ایک بنا کر

چلتے جس کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم پانچویں وکٹ گنوا بیٹھی۔کپتان بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر شاندار باری کھیلتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔محمد نواز بھی موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد ایڈن مرکرم کی دوسری وکٹ بن گئے۔آخری دس اوورز میں وقتاً فوقتاً گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے

پاکستانی ٹیم تیز رفتاری سے رنز اسکور نہ کر سکی تاہم آخری دو اوورز میں پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حسن علی اور بابر اعظم نے چھکوں کی بارش کرتے ہوئے دو اوورز میں 43 رنز بنائے۔حسن علی نے اننگز کے 49ویں اوور میں 4 چھکے لگا ئے جبکہ بابر نے 50ویں اوور میں دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔اننگز کی

آخری گیند پر بابر اعظم کو سنچری مکمل کرنے کے لیے 6 رنز درکار تھے لیکن چھکا مارنے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔بابر نے 82 گیندوں پر تین چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے جبکہ حسن علی نے 11 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ

اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں ایڈن مرکرم کے ساتھ جینمن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی شاہین شاہ آفریدی نے دلائی جب 18 رنز بنانے والے ایڈن مرکرم وکٹوں کے عقب میں سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔اسکور 77 تک پہنچا تو کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ

کھیلنے والے عثمان قادر نے 17 رنز بنانے والے جے جے اسمٹس کو چلتا کر کے پہلی وکٹ حاصل کی۔دو وکٹیں گرنے کے بعد ملان کا ساتھ دینے کپتان ٹیمبا باووما آئے اور دونوں نے 50 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 127 تک پہنچا دیا۔اس مرحلے پر سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے محمد نواز نے ایک ہی اوور میں ملان اور

باووما کو چلتا کر کے پاکستان کو میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچا، ملان نے 77 اور باووما نے 20 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کو اگلا دھچکا اس وقت لگا جب نوز نے چند رنز کے اضافے سے ہنری کلاسن کو بھی چلتا کر کے پاکستان پانچویں کامیابی دلا دی۔پانچ وکٹیں گرنے کے بعد ایندائل فلکوایو اور کائل ویرین کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا

اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی۔فلکوایو اور ویرین نے چھٹی وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔اس مرحلے پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کو فتح دلانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن حارث رؤف نے ویرین کی اننگز

کا خاتمہ کر کے میزبان ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، ویرین نے 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔فلکوایو سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی مجموعی اسکور میں 3 رنز کے اضافے سے چلتے بنے، انہوں نے بھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 54 رنز بنائے۔بیورن ہینڈرکس بھی

صرف ایک رنز بنا سکے جبکہ 19 رنز بنانے والے کیشپ مہاراج کی وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے بکھیر دیں۔میچ کے آخری اوور میں شاہین نے ڈیرل ڈپاویلن کو آؤٹ کرکے پاکستان کو میچ اور سیریز میں فتح سے ہمکنار کرا دیا۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی 2،2 اور حسن علی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔سیریز میں شاندار کار کر دگی پر فخر زمان کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔پروٹیز کے خلاف

فیصلہ کن میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 193 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ آخری اوور میں رن آؤٹ ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…