ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ‘کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، جیت کے لئے حکمت تیار

datetime 30  جنوری‬‮  2020 |

جوہانسبرگ(این این آئی) جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ  بروز جمعہ بینونی میں کھیلا جائے گا۔اہم میچ میں جیت کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 2مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،

جس کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ نے 2 روز آرام کرنے کے بعد مسلسل 3 روز بھرپورٹریننگ کی۔اس دوران قومی انڈر 19 اسکواڈ کے رکن عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ ایڑھی مڑنے کے باعث عبدالواحد بنگلزئی نے 2 روز آرام کرنے کے بعد جمعرات کے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاتاہم افغانستان کے خلاف کوارٹرفائنل میچ میں عبدالواحد بنگلزئی کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔اس موقع پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ روحیل نذیر اہم میچ میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر ٹیم کو فتحیاب بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں شریک افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بہتر ہے مگر پاکستان انڈر 19 ٹیم 31 جنوری کو شیڈول مقابلے کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینونی میں موجود قومی انڈر 19 اسکواڈ گذشتہ تین روز سے سخت محنت کررہا ہے۔روحیل نذیر نے کہا کہ وہ ایونٹ میں زمباوے کے خلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان وہ کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ مارو یا مرجا کی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں ایونٹ آگے بڑھ رہا ہے توں توں ان پراورحیدر علی پر ذمہ داری بھی بڑھتی جاری رہی ہے۔روحیل نذیر نے کہا کہ وہ گذشتہ تین روزسے پریکٹس سیشن میں اپنی بیٹنگ پر خصوصی توجہ دیرہے ہیں، امید ہے وہ افغانستان کے خلا ف شاندارکارکردگی دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…