بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 16  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم کا طریق کار جاری کردیا،

سالانہ 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والی ایک دکان کے مالکان فائدہ اٹھا سکیں گے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس لینے کی تجویزہے،حکومت کو سکیم کی کامیابی سے سالانہ 50 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے،ایف بی آر کے مطابق سکیم رضاکارانہ،دکاندار چاہیں تو عام انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع کراسکیں گے،کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس نقد جمع کرانا لازمی ہوگا،ایک سے زائد دکانوں کے مالکان اسکیم سے مستفید نہیں ہوسکیں گے،ٹیئر ون ریٹیلرز،جیولرز اور پروفیشنل سروس دینے والے شامل نہیں ہوں گے۔ایف بی آر نے مسودے پر 7 روز میں اعتراضات اور تجاویز طلب کرلیں،رجسٹریشن آئی آر آئی ایس پورٹل، موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس دفتر سے ہوسکے گی، مجوزہ سکیم کے تحت اہل دکانداروں کو ”گرین پلیٹ”جاری کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس معاملات کیلئے ایف بی آر افسران گرین پلیٹ دکان میں داخل نہیں ہوں گے، سکیم میں شامل چھوٹے دکانداروں کو پی او ایس مشین نہیں لگانا پڑے گی،سکیم سے فائدہ اٹھانے والے دکاندار ٹیکس آڈٹ سے بھی بچ جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خالص منافع،دیگرذرائع آمدن اورادا کردہ مجموعی ٹیکس کی تفصیلات دینا ہوں گی،غیرمنقولہ پراپرٹی،بینک بیلنس،دستیاب کیش کی تفصیلات فارم میں درج کرنا لازمی قراردیاگیا، چھوٹے دکاندار کو دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی ایف بی آر سے شیئر کرنا ہوں گی۔ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے ایک صفحے کا آسان ٹیکس ریٹرن فارم بھی متعارف کروا دیا ہے جس میں کاروبارکانام،پتہ،شناختی کارڈنمبر اورکاروبارکی نوعیت درج کرنا ہوگی،اشیا ء کی سالانہ فروخت،خریداری اور کاروباری اخراجات بھی درج کرنا ہوں گے۔ایف بی آر کے مطابق غیرمعمولی کاروباری سرگرمی یا بھاری اثاثوں کی خریداری کی صورت میں آڈٹ ہوگا،ٹیکس ادائیگی سے بچنے کیلئے سکیم کے غلط استعمال یامعلومات چھپانے پرکارروائی ہوگی،اس مقصد کیلئے ایف بی آر تھرڈ پارٹی سے ملنے والی معلومات پر کارروائی کا مجاز قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…