بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

یونس خان کی جاندار اننگز کا حیرت انگیز اختتام

datetime 13  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یونس خان کی جاندار اننگز کا حیرت انگیز اختتام،جیمز اینڈرسن کی باہر جاتی گیند پر بدقسمتی سے آؤٹ ہوگئے، تفصیلات کے مطابق 218رنزن پر جیمز اینڈرسن کی گیند پر یونس خان کے آؤٹ ہونے کی زوردار اپیل پر امپائر نے انہیں آؤٹ قراردیدیا، دیکھنے میں گیند باہر جاتی نظر آرہی تھی جس پر یونس خان نے امپائر سے ریویو کی اپیل کردی ، ٹی وی ریپلے میں بھی گیند باہر جاتی مگر وکٹوں کو چھوتی نظر آرہی تھی جس کی وجہ سے کرکٹ قوانین کے مطابق امپائرز کال کے قانون کے تحت انہیں امپائر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آؤٹ قراردیدیاگیا، مزے کی بات یہ ہے کہ اگر امپائر انہیں ناٹ آؤٹ قراردیتے تو ٹی وی ریویو کے بعد فیصلہ یونس خان کے حق میں ہی آناتھا، بدقسمتی سے یونس خان کی اننگز کا اختتام 218رنز پر ہوگیا، یونس خان نے اپنی اننگز میں اکتیس چوکے اور چار چھکے لگائے، شاندار ڈبل سنچری بنانے پر پویلین واپسی پر یونس خان کا شاندار خیر مقدم کیاگیا۔واضح رہے کہ اسی میچ میں پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں گریم سمتھ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، سمتھ نے 9265 رنز بنا رکھے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔ یونس خان انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں سمتھ کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی 28 رنز جوڑ کر سمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے تیرہویں بلے باز بن گئے ہیں۔ یونس نے 108 میچز کی 193 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…