اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4100 روپے کم ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 4100 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3515 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر کم ہوکر 4024ڈالر فی اونس ہے۔



















































