بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی بد ترین شکست کی اصل وجہ سامنے آ گئی

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی بد ترین شکست کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔سلیکٹرز کو سوچنا چاہیے کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہیے ، محمد حفیظ اور یونس خان کس طرح پاکستان کی تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کیمطابق پاکستانی ٹیم کے نام نہاد سینئر بلے باز حفیظ اور یونس خان ٹیم پر بوجھ بن گئے ،لگتا ہے باؤلنگ ٹیسٹ کے منتظر محمد حفیظ کا بیٹنگ ٹیسٹ بھی لینا پڑے گا، حفیظ ٹی ٹوینٹی کو ٹیسٹ میچ کی طرح کھیلتے ہیں تو ٹیسٹ میچ میں چھکے مارنے کی کوشش میں وکٹ گنوانا بھی حفیظ کا ہی طرہ امتیاز ہے ، تجربہ کار اوپنرنے انگلینڈ میں چھ اننگز میں صرف ایک سو دو رنز اسکور کیے جبکہ دو دفعہ صفر کی خفت سے دو چار ہوئے۔ یونس خان بھی بوڑھے ہو گئے ، ان کا بلا بھی رنز اگلنا بھول چکا ہے ، یونس خان نے انگلینڈ میں چھ اننگز میں صرف ایک سو اٹھائیس رنز بنائے اور ایک بھی ففٹی اسکور نہیں کر سکے۔ پاکستان کے لیے انگلینڈ سے سریز جیتنا تو اب ممکن نہیں رہا لیکن چوتھا میچ جیت کر سیریز برابر کی جاسکتی ہے اس کے لیے ٹیم مینجمنٹ کو چلے ہوئے کارتوسوں سے جان چھڑانے کے بارے میں سوچنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…