اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انگریزوں اور ہندوئوں کی قیام پاکستان سے قبل مسلمانوں اور ان کے تشخص کے خلاف سازشوں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔انگریزوں نے کیونکہ اقتدار مسلمانوں سے چھینا تھا اور ہندو مسلمانوں کی رعایا کے طور پر ایک طویل عرصے سے رہ رہے تھے
لہٰذا انگریزوں نے ہندوئوں کو اپنے ساتھ ملا کر مسلمانوں کو دبانے اور ان کا تشخص ختم کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے ان میں سے ایک ان کی زبان اردو کے خلاف چلائی جانے والی مہم بھی تھی ۔مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے آل انڈیا کانگریس کے رہنما سابق بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی شادی کا اردو زبان میں تحریردعوت نامہ منظر عام پر آیا ہے۔سابق بھارتی وزیراعظم نہرو کی شادی 1916ءمیں ہوئی تھی اور اس کا دعوت نامہ ان کے والد نے اردو زبان میں تحریر کروایا تھا۔بی بی سی سے وابستہ صحافی شفیع نقی جامعی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پنڈت جواہر لال نہرو کی شادی کے دعوت نامے کی تصویر ٹویٹ کی ہے ۔