پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

صحابہ اکرمؓ اجمین کی حا لت پر پیارے نبی کریم ﷺکا رونا

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحابہ اکرمؓ اجمین کی حا لت پر پیارے نبی کریم ﷺکا روناحضرت علیؓ فرما تے ہیں۔ میں سردی کی وقت اپنے گھر سے نکلابھوک بھی لگی ہوئی تھیبھوک کے مارے برا حال تھا سردی بھی بہت تنگ کر رہی تھی ہمارے ہاں بغیر رنگی ہوئی کھال پڑی تھی جس میں سے کچھ بو بھی آرہی تھیاسے میں نے کاٹ کر گلے میں ڈال لیا اور اپنے سینے سے با ندھ لیا تا کہ اس کے ذریعہ کچھ تو گرمی حاصل ہو ۔اللہ کی قسم گھر میں میرے کھانے کی کوئی چیز نہیں تھی اگر حضور اقدسﷺکے گھر میں کوئی چیز ہوتی تو

(وہ مجھے مل جاتی ) وہاں بھی کچھ نہیں تھامیں مدینہ منورہ کی ایک طرف کو چل پڑا وہاں ایک یہودی اپنے باغ میں تھا میں نے دیوار کے سوراخ سے اس کی طرف جھانکااس نے کہا اے عربی !کیا با ت ہے؟(مزوری پر کام کروگے) ایک ڈول پانی نکالنے پر ایک کھجور لینے کو تیار ہو؟میں نے کہا ہاں باغ کا دروازہ کھولو۔اس نے دروازہ کھول دیا۔میں اندر گیا اور ڈول نکالنے لگااور وہ مجھے ہر ڈول پر ایک کھجوردیتا رہا ۔ یہاں تک کہ میری مٹھی کھجوروں سے بھر گئی اور میں نے کہا اب مجھے اتنی کھجوریں کافی ہیں ۔پھر میں وہ کھجوریں کھائیں اور بہتے پانی سے منہ لگا کر پیا۔پھر میں حضور ﷺ کی خدمت میں آیا ۔ اور مسجد میں آپ کے پاس بیٹھ گیا ۔ حضور اقدسﷺ اپنے صحابہ کی ایک جماعت میں تشریف فرما تھے اتنے میں حضرت مصب بن عمیرؓ اپنے پیوند والی چادر اورھے ہوئے آئے۔جب حضور اقدس ﷺ نے انہیں دیکھا تو ان کا نازونعمت والا زمانہ یا دآگیا اور اب انکی موجودہ حالت فقروفاقہ والی حالت بھی نظرآرہی تھی اس پرحضور ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے اور آپ رونے لگے پھر آپ نے فرمایا (آج تو فقروفاقہ اور تنگی کا زمانہ ہے لیکن) تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم میں ہر آدمی صبح ایک جوڑہ پہنے گا اور شام کو دوسرا اور تمہارا گھروں پر ایسے پردے لٹکائے جائیں گے جیسے کعبہ پر لٹکائے جاتے ہیں ۔ہم نے کہا پھر تو ہم اس زمانے میں زیادہ بہتر ہوں گے۔ضرورت کے کاموں میں دوسرے لگا کریں گے ۔ہمیں لگنا نہیں پڑئے گا اور ہم عبادت کے لئے فارغ ہو جائیں گے۔حضورﷺ نے فرمایا نہیں آج تم اس دن سے بہتر ہو(کہ دین کا کام تم تکلیفوں اور مشقت کے ساتھ کر رہے ہو۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…