پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

میرا اللہ مجھے اتنے سال سے کھلا رہا ہے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل ایک واقعہ نے میرے رونگٹے کھڑے کر دیئے، بظاہر بہت معمولی سا واقعہ ہے لیکن سوچنے والوں کے لیے عبرت ہے: میرے گھر میں کچھ روز پہلے ایک بلی، بچے دے گئی۔ مجھے بلی کے بچے بہت پسند ہیں، میں ان کو پیار کرنا چاہتا تھا لیکن بلی مجھے ان کے قریب

بھی نہیں آنے دیتی تھی۔ بلکہ اگر میں ان بچوں کی طرف تھوڑا بھی بڑھتا تھا تو وہ غرانے لگتی تھی۔ پرسوں میں نے دیکھا کہ بلی اِدھر اُدھر ٹہل رہی ہے وہ بھوکی لگ رہی تھی۔ میں نے اسے دودھ دیا، وہ ابھی بھی مجھ سے ڈر رہی تھی۔ بڑی دیر بعد بھوک سے مجبور ہو کر میرے قریب آئی اور دودھ پینے لگی۔ اسی دن رات میں میں نے اسے پھر دودھ دیا۔ اگلے دن صبح جب میں دروازے کے قریب آیا تو بلی اپنے بچوں کو لیکر آئی اور میرے قدموں میں لوٹ پوٹ ہونے لگی۔ میرا ذہن جکڑ کر رہ گیا۔ میں نے صرف دو دفعہ اس بلی کو دودھ پینے کے لیے دیا تو میری اتنی ممنون و مشکور ہوگئی کہ میرے قدموں میں لوٹنے لگی۔ میرا اللہ مجھے اتنے سال سے کھلا رہا ہے، پلا رہا ہے، سُلا رہا ہے، اُٹھا رہا ہے، بِٹھا رہا ہے، دنیا کی ہر نعمت دے رہا ہے لیکن ہم کیوں اس کے قدموں میں اپنا آپ نذر نہیں کر دیتے؟ ہم کیوں اس کے در پر جا کر اس کے ممنون و مشکور نہیں بن جاتے؟ اسی لیئے تو اللہ پاک نے فرمایا تھا: ’’اور اللہ کی ذات وہ ہے جس نے بنائے تمہارے لئے کان، آنکھیں اور دل، لیکن تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔‘‘ سورہ مومنون آیۃ۔78

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…