منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سیدنا بہلول دانا کا منفرد واقعات

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت سیِّدُناسری سقطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:”ایک بار مجھے قبرستان جانا ہوا. وہاں میں نے حضرت سیِّدُنا بہلول دانا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو دیکھا کہ ایک قبر کے قریب بیٹھے مِٹی میں لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں.میں نے پوچھا:”آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟” جواب دیا:

”میں ایسی قوم کے پاس ہوں جو مجھے اذیت نہیں دیتی اور اگر میں غائب ہوجاؤں تو میری غیبت نہیں کرتی.” میں نے عرض کی:”روٹی مہنگی ہو گئی ہے ؟ ” تو فرمانے لگے:”اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم !مجھے کوئی پرواہ نہیں،اگرچہ ایک دانہ دینار کا ملے. ہم پر اس کی عبادت فرض ہے جیسا کہ اس نے ہمیں حکم دیا ہے اور ہمارا رزق اس کے ذمۂ کرم پر ہے جیسا کہ اس نے ہم سے وعدہ کر رکھا ہے.” ایک مرتبہ کسی نے کہا : ’’ بہلول ! بادشاہ نے تمہیں پاگلوںنے تمہیں پاگلوں کی مردم شماری کا حکم دیا ہے.‘‘ فرمایا : ’’ اس کے لئے تو ایک دفتر درکار ہوگا. ہاں دانا گننے کا حکم ہو تو انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں – ایک دن بہلول بازار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی شخص نے پوچھا بہلول کیا کر رہے ہو تو بہلول نے کہا کہ بندوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ہوں.اس شخص نے کہا کہ پھر کیا بنا؟ بہلول نے کہا کہ اللہ تو مان رہا ہے لیکن بندے نہیں مان رہے. کچھ عرصہ بعد اسی شخص کا ایک قبرستان کے پاس سے گزر ہوا تو دیکھا بہلول قبرستان میں بیٹھے ہیں. قریب جا کر پوچھا بہلول کیا کر رہے ہو. بہلول نے کہا بندوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ہوں. اس شخص نے کہا کہ بھر کیا بنا؟ بہلول نے کہا بندے تو مان رہے ہیں مگر آج اللہ نہیں مان رہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…