منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

یہ دو ضعیف العمر پاکستانی حاجی کون ہیں؟ حقیقت جان کر سعودی حکام کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

datetime 5  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حج کے موقع پر دو پاکستانی حاجیوں نے سعودی میـڈیا کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ضعیف العمر پاکستانی دوست جن کا نام اعجاز احمد اور احمد راج ہیں اور دونوں کی عمریں 80سال سے زائد ہیں نے اس سال فریضہ حج ادا کیا ہے۔ دونوں نے کئی دہائیاں قبل ایک دوسرے کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ جب بھی انہیں موقع ملا تو وہ اکٹھے

حج کیلئے جائیں گے۔ وہ اپنے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے پچیس سال سے رقم جمع ہونے کا انتظار کر رہے تھے، اور بالآخر اس سال وہ مبارک موقع آ گیا کہ دونوں اپنا دیرینہ خواب پورا کرنے کے لئے اکٹھے سرزمین حجاز جا پہنچے۔ احمد راج نابینا ہیں لیکن ان کے مخلص دوست اعجاز احمد نے حج کے تمام مراحل کے دوران اپنےدوست کی ہر ممکن رہنمائی کی اور ان کا مکمل سہارا بنے رہے۔ انہوں نے اپنے دوست کو کسی بھی موقع پر مشکل پیش نہیں آنے دی۔ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے حج کی سعادت اکٹھے حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے تھے اور بالآخر اس سال ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ”میرے پاس کافی عرصہ پہلے اتنی رقم جمع ہوگئی تھی کہ میں حج کرسکتا تھا لیکن میرے دوست کے پاس رقم نہیں تھی۔ہم دونوں بچپن کے دوست ہیں اور ساری عمر اکٹھے رہے ہیں، اس لئے ہم نے حج بھی اکٹھے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔اسی طرح دوسرے دوست احمد راج کا کہنا تھا کہ ”میں نابینا ہونے کے بعد اپنے دوست پر ہی انحصار کرتا ہوں۔ میں نے اپنے خیمے کی جانب جانا ہو، ٹوائلٹ جانا ہو یا کوئی بھی اور کام، وہ ہر وقت میری مدد کیلئے موجود ہوتا ہے۔ میری ہی وجہ سے اس نے اتنا طویل انتظار کیا، ورنہ وہ اکیلا حج کیلئے آسکتا تھا۔ وہی میری بصارت ہے

جس کی وجہ سے میں اپنے کام کر سکتا ہوں اور وہی میری لاٹھی ہے جس کے ذریعے میں اپنا راستہ ڈھونڈتا ہوں۔اعجاز احمد اور احمد راج پر سعودی میڈیا میں خصوصی فیچر اور رپورٹس بھی شائع اور نشر کی گئیں اور انہیں دوستی کی اعلیٰ مثال قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…